کیرالہ میں اموات کی سب سے بڑی وجہ قلبی عوارض

   

Ferty9 Clinic

ترواننت پورم، 28 اکتوبر (یو این آئی) کیرالہ میں دل سے متعلق بیماریاں اموات کی سب سے بڑی وجہ بن کر سامنے آئی ہیں۔ قلبی عوارض سے اموات کی شرح بہت سے دوسرے ممالک کے مقابلے میں خطرناک حد تک زیادہ ہے ۔ اکیڈمی آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر نریش پروہت کے مطابق، صحت کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں ہر 100 میں سے 26 اموات دل سے متعلق مسائل کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 60 فیصد مرد اور 40 فیصد خواتین کی اموات 65 سال کی عمر سے پہلے ہوجاتی ہیں، جس سے قبل از وقت موت کے بڑھتے ہوئے خطرے اور خاندانوں پر پڑنے والے بھاری مالی بوجھ نمایاں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دل کی بیماریوں کے کل معاملوں میں خواتین کا حصہ 27 فیصد ہے جبکہ مردوں کا 25.53 فیصد ہے ۔ صحت عامہ کے ماہرین اور وبائی امراض کے ماہرین نے خبردار کیا کہ طرز زندگی سے متعلق اور غیر متعدی امراض (بشمول کینسر، دائمی پلمونری امراض، قلبی عوارض، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس) ریاست میں صحت عامہ کا بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ ڈاکٹر پروہت نے کہا، “کیرالہ کی تقریباً 20 فیصد آبادی ذیابیطس میں مبتلا ہے اور اس وجہ سے دل، گردے ، لبلبے اور اعصابی امراض کا زیادہ خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کیرالہ بحران کے نظم میں سرگرم ہے ، لیکن اس میں صحت کی طویل مدتی حکمت عملی کا فقدان ہے ۔