تھروننتا پورم ۔ کیرالہ میں باراتیوں کو لے جانے والی ایک بے قابو بس ایک مکان سے ٹکرائی گئی جس کے نتیجہ میں چھ افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔ باراتیوں کو لے کر یہ بس کرناٹک سے روانہ ہوئی تھی اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر راجہ پورم میں پناتھور کے قریب بے قابو ہوگئی ۔ بس میں تقریبا 70 افراد سوار تھے ۔ کیرالہ کے چیف پنا رائی وجین نے اس حادثہ پر اظہار تعزیت کیا ۔