کیرالہ میں حکمراں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کی قیادت والی ایل ڈی ایف کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اپوزیشن کانگریس-یو ڈی ایف نے تھرکاکارا اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اپوزیشن امیدوار اوما تھامس نے بائیں بازو کے امیدوار جو جوزف کو شکست دی۔ تھرکاکارا حلقہ میں، چیف منسٹر پنارائی وجین کی قیادت میں، سی پی آئی (ایم) نے نچلی سطح پر بے مثال مہم چلائی۔ سی پی آئی (ایم) نے اس شکست کو “غیر متوقع” اور “حیران کن” قرار دیا۔ ساتھ ہی کانگریس نے کہا کہ ان کی شاندار جیت وجین حکومت کی دوسری میعاد کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منہ پر تھپڑ مارنے کے مترادف ہے پارٹی کے ایک ممتاز رہنما آنجہانی پی ٹی تھامس کی اہلیہ اوما نے شروع سے ہی گنتی کے تمام 12 راؤنڈز میں شاندار برتری برقرار رکھی۔ انہوں نے 72 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ ساتھ ہی ان کے قریبی حریف جوزف کو 47000 سے زیادہ ووٹ ملے۔