تروانتھ پورم: وزیراعظم نریندر مودی منگل کے دن قوم سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ آج رات 12 بجے سے پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن رہےگا، کیرلا کے وزیر اعلیٰ وجین نے اعلان کیا کہ ہماری کابینہ لاک ڈاؤن کے اصولوں کا مطالعہ کرے گی اور اصولوں کی خلاف وزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کل سے 31 مارچ تک پوری ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
منگل کو کورونا وائرس کے 14 مثبت مقدمات درج ہونے سے ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 105 ہو گئی۔
جن لوگوں کی شک کی بنا پر جانچ کی گئی ہے ان کی کل تعداد بڑھ کر 71،944 ہوگئی جبکہ 466 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔