کیرالہ میں یوتھ کانگریس کا مارچ پرتشدد ہوگیا، متعدد زخمی

   

ترواننت پورم۔ کیرالہ ریاست کا دارالحکومت ہفتہ کے روز ایک جنگی علاقے میں تبدیل ہوگیا جب پولیس اور یوتھ کانگریس کے کارکنوں کے درمیان سڑکوں پر لڑائی ہوئی، جہاں یوتھ کانگریس نے الزام لگایا کہ پولیس نے پرامن احتجاجی مارچ پر لاٹھی چارج کیا، پولیس نے کہا کہ یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے پتھر پھینک کر اشتعال پیدا کیا۔ یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر اور ممبر قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) شفیع پرمبیل نے میڈیا والوںکو بتایا کہ پولیس نے تشدد کا سہارا لیا اور یوتھ کانگریس کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور ان پر آنسوگیس پھینکی گئی۔ تقریباً 20 گولے داغے گئے ۔ سابق ایم ایل اے اور یوتھ کانگریس کے ریاستی نائب صدر کے ایس۔ سبری ناتھن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کانگریس کے کارکنان ایک پرامن مارچ کر رہے تھے اور کیرالہ پولیس پرتشدد طریقے سے مارچ کے خلاف کارروائی کر رہی تھی۔ کیرالہ پولیس ان کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔