کیرالہ کو سب سے بہترین حکومت والی ریاست کا درجہ ملا

   

Ferty9 Clinic

ترووننتپورم: کیرالہ کو مکمل ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے ملک میں سب سے بہترین حکومت والی ریاست کا درجہ ملا ہے ۔کرناٹک کے بینگلورو میں واقع پبلک افیئرس سینٹر نے کیرالہ کو یہ درجہ دیا ہے ۔ کیرالہ کے وزیراعلی پنرائی وجین نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا،‘‘کیرالہ نے پبلک افیئرس سینٹر کے پبلک افیئرس انڈیکس -2020 میں اعلی مقام حاصل کیا ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘ریاست کو مکمل ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوزکرنے کے لئے سب سے بہترین حکومت والی ریاست کا درجہ دیا گیا ہے ۔ اس کامیابی کا سہرا ریاست کے عوام کے سرجاتا ہے ۔