کیرالہ کے کاپاڈ علاقے میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا, ریاست کیرالہ سمیت جنوبی ہند کے کئی علاقوں میں کل (13,اپریل) سےپہلا روزہ رکھا جائےگا.ملی اطلاع کے مطابق ہندوستان کے باقی حصوں میں رؤیت ثابت نہیں ہوئی ہے, ان علاقوں میں14 اپریل کو پہلا روزہ رکھا جائے گا.
جنوبی ہند کے مشہور تاریخی شہر بھٹکل میں بھی حضرات قاضی صاحبان نے بھی رمضان کا اعلان کیا ہے, جماعت المسلمین کے قاضی مولانا عبدالرب صاحب خطیب ندوی نےمیڈیا سے بات کرتے ہوۓ مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کی قدر کرتے ہوئے کثرت سے عبادت کریں ,برے کاموں ساتھ بچے رہیں, خاص کر موبائل کا استعمال بہت کم کریں..