کیرامیری منڈل میں 81 فیصد رائے دہی

   

Ferty9 Clinic

کیرامیری ۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کیرامیری منڈل میں انتخابات کا پر امن طورپر عمل میں آیا اور اس منڈل میں تقریبا 81 فیصد رائے دہی ہوی تفصیلات کے بموجب کیرامیری منڈل میں کل 29انتخابی مراکز کا قیام کیاگیاتھا اور کیرامیری منڈل میں 23323 ووٹرس ہیں جس میں سے 18722 کیرامیری منڈل کے ووٹرس نے اپنا حق رائے دہی کااستعمال کیا جس کا کل فیصد 80.27 ہے ۔ انتخابی مراکز پر صبح کے اوقات سے ہی عوام کی کثیر تعداد قطار میں نظر آئی اور کیرامیری منڈل کے کئی انتخابی مراکز کا سپرڈنٹ آف پولیس ضلع کے بی آصف آباد سریش کمار نے بھی جائزہ لیا اور عین چار بجے انتخابی مراکز کے گیٹس مقفل کردیے گئے ۔ انتخابی مراکز میں چار بجنے سے قبل اندر داخل ہونے والوں کو وقت ہوجانے کے باوجود ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی گئی جس سے کیرامیری منڈل کے کئی انتخابی مراکز میں شام 7 بجے تک بھی ووٹنگ کا عمل جاری رہا ۔