کیرامیری میں برقی شاک سے ایک شخص فوت

   

کیرامیری ۔مستقرکیرامیری کے محلہ سلطان گوڑہ میں برقی شاک لگنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔تفصیلات اور مقامی سب انسپکٹر لاونیاکے بموجب کیرامیری منڈل کے موضع آندھ گوڑہ کا متوطن ماروتی نامی 19 سالہ شخص شادی کے تقریب کے دوران ساونڈ سسٹم کی جانچ کررہاتھا اسی دوران اس کو برقی شاک لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری مقامی افراد کی جانب سے عوامی دواخانہ منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔
برقی شاک سے خاتون ہلاک
یلاریڈی ۔ برقی شاک لگنے سے خاتون فوت ہونے کا واقعہ منڈل رام ریڈی کے مہاتانڈا میں پیش آیا ۔ تانڈا سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ لکشمی انارم علاقہ شیوار میں بکریوں کو چروانے کی غرض سے گئی جہاں موضع کے کشن ، کے زرعی کھیت کو حفاظت کیلئے لگائے گئے برقی تاروں کو چھونے سے خاتون مقام حادثہ پر ہی فوت ہوگئی ۔ سب انسپکٹر بھونیشور راؤ نے متوفی کے شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہے ہیں ۔