کیرامیری میں برقی شاک سے ایک شخص ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کیرامیری ۔ 23 ؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کیرامیری منڈل کے موضع کی مجی واڑہ میں برقی سٹاک لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات اور مقامی سب انسپکٹر رمیش کے بیان کے مطابق جادھو اشون 40 سال متوطن کرنچی واڑہ منڈل کیرامیری یہ شخص آج دوپہر کے اوقات میں اپنے گھر میں موجود کولر میں پانی ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا اس وقت کولر میں برقی دوڑ گئی جس سے اس شخص کے جسم میں برقی پہونچنے سے وہ شخص بری طرح جھلس گیا ‘ افراد خاندان کی جانب سے فوری اس شخص کو جھلسی ہوئی حالت میں کیرامیری کے عوامی دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔