کیرا میری میں خاندانی سروے کے انتظامات کا جائزہ

   

ایڈیشنل کلکٹر دیپک تیواری کا دورہ، گرام پنچایت کے ریکارڈس کی بھی تنقیح
کیرامیری۔ 2؍نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایڈیشنل کلکٹر کمرم بھیم آصف آباددیپک تیوا ری نے کیرامیری منڈل کادورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مستقر کیرامیری دفتر گرام پنچایت میں ریکارڈس کی تنقیح کی اورمستقرکے گھر گھر میں جاری خاندانی سروے سے متعلق بنی فہرست کا بھی جائزہ لیا۔ بعدازاں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ جامع گھر گھر خاندانی سروے عمل کو سماجی، سیا سی، معاشی، تعلیمی، روزگار وذات پات کے تمام پہلوؤں کومؤثر طر یقے سے کیاجاناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھرکی گرام پنچایتوں و میونسپلٹی علاقوں میں سرو ے کے عمل کیلئے شمار کنند گا ن ونگران کاروں کا تقرر کیا گیا ہے۔شمار کنندگان کوچاہیے کہ وہ گھر گھرجاکرہرخاندان کے افراد کی ذاتی وخاندانی تفصیلا ت جمع کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ طئے شدہ خاندانوں کی تفصیلات الاٹ شدہ گنتی بلاک کے تحت درج کرنی چاہیے۔شمار کنندگان اپنی جمع کردہ تفصیلات سے 10فیصد بے ترتیب خاندا نوں کا انتخاب کیا جائے۔اڈیشنل کلکٹر نے سپروائزرس کوہدا یت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان گھروں کا دورہ کرکے تفصیلات کا جائزہ لیں۔اور تفصیلات جمع کرنے میں رازداری واخلاقی معیا رات پر عمل کیا جائے۔تمام خاندانوں کو الاٹ شدہ بلاک میں درست طریقے سے درج کیا جائے۔