کیرتی آزاد ترنمول کانگریس میں شامل

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر کیرتی آزاد آج ترنمول کانگریس میں شامل ہو کر اپنی نئی سیاسی اننگز کا آغاز کریں گے ۔ مسٹر آزاد یہاں ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوں گے ۔ محترمہ بنرجی اس وقت قومی راجدھانی کے دورے پر ہیں اور توقع ہے کہ وہ جمعرات تک یہاں رہیں گی۔ میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ورون گاندھی بھی ترنمول کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ان کی ممتابنرجی سے ملاقات کا امکان ہے ۔