پنجی : ترنمول کانگریس نے سابق ایم پی کیرتی آزاد کو گوا کا پارٹی انچارج مقرر کیا ہے ۔ترنمول کانگریس نے چہارشنبہکو ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آل انڈیا ترنمول کانگریس نے لوک سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کو فوری اثر سے پارٹی کا گوا ریاستی انچارج مقرر کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ فروری میں ہوئے اسمبلی انتخابات سے پہلے ترنمول کانگریس نے ایم پی مہوا موئترا کو گوا کا انچارج مقرر کیا تھا۔ پارٹی نے مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی (ایم جی پی) کے ساتھ اتحاد میں اسمبلی انتخابات لڑا، جس میں ایم جی پی نے دو سیٹیں جیتیں جبکہ اس کا کھاتہ نہیں کھلا۔ اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے بعد ریاستی صدر کرن کنڈولکر سمیت کئی لیڈروں نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔