کیرتی چکر اور شوریا چکر کی پیشکشی

   

نئی دہلی : صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے منگل کو راشٹراپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں ایک کیرتی چکر (بعدازمرگ) اور 14 شوریا چکر (بشمول 8 بعدازمرگ) عطا کئے۔ اُنھوں نے غیرمعمولی خدمات کے لئے 13 پرم وشسٹ سیوا میڈل اور 29 اتی وشیسٹ سیوا میڈل بھی عطا کئے۔ بہادری کے یہ اعزازات مسلح افواج، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسیس اور دیگر فورسیس کو غیرمعمولی خدمات پر دیئے جاتے ہیں۔ جے این کے پولیس کانسٹبل الطاف حسین بھٹ کو بعداز مرگ کیرتی چکر سے نوازا گیا۔