تیرواننتاپورم : ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسرو) کے سابق چیرمین کے کستوری رنگن کی زیرقیادت کام کرنے والے بنگلورو کی ایک غیرمنفعت بخش تنظیم نے اپنی سالہ رپورٹ میں کیرلا ایک بہترین حکمرانی والی ریاست ہے۔ ہندوستان میں سب سے بہتر مظاہرہ کرنے والی ریاست کیرلا ہے ، اس کے بعد اُترپردیش سب سے بڑی اور بدترین حکمرانی والے زمرہ میں سب سے نیچے ہے۔ کیرلا میں کئے گئے ترقیاتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ جنوبی ہند کی چار ریاستوں کیرلا کو 1.388 نشانات دیئے گئے، ٹاملناڈو کو 0.912 ، آندھرا پردیش کو 0.531 اور کرناٹک کو 0.3468 نشانات حاصل ہوئے ہیں۔ اُترپردیش، اڈیشہ اور بہار اس زمرے میں سب سے نیچے آتی ہیں۔
