کیرلا کی خاتون کا 90 دن میں 350 آن لائن کورسیس کی تکمیل کا ریکارڈ

   

ترواننتھاپورم : کیرلا کی آرتی رگھوناتھ نے 3 ماہ کے عرصہ میں 350 آن لائن کورسیس کی تکمیل کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ آرتی ایم ای ایس کالج میں ایم ایس سی بائیو کیمسٹری سال دوم کی طالبہ ہے۔ اس نے اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک اور یونیورسٹی آف ورجینیا ، یونیورسٹی آف روچیسٹر اور دیگر کی جانب سے پیش کردہ کورسیس کی تکمیل کی۔