تھریسور۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کیرلا کے ضلع تھریسور کی ایک مسجد میں کووڈ لاک ڈاؤن ضابطوں کی خلاف ورزی کے ساتھ باجماعت نماز کی ادائیگی پر پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ جمعہ کو نماز مغرب کے باجماعت اہتمام پر تمام پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایریاد مسجد بلال میں نماز کے اہتمام کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور تمام پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا لیکن پولیس اسٹیشن لے جاکر ضمانت کی منظوری کے بعد رہا کردیا گیا۔
