کیرولین کا کریئر مایوس کن انداز میں ختم ، سرینا اور اوساکا کو شکست

   

Ferty9 Clinic

ملبورن ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں سابق چمپئنس سرینا ولیمس اور سابق عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کی مہم کا مایوس کن اختتام عمل میں آیا ہے جبکہ کیرولین کا کریئر میں ختم ہوچکا ہے کیونکہ انہوں نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ آسٹریلین اوپن کے بعد ٹینس سے سبکدوش ہورہی ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک کیرولین جنہوں نے ڈسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ آسٹریلین اوپن کے بعد ٹینس کو خیرباد کہہ دیں گی۔ انہیں تنیشیا کی جیبور نے سخت مقابلہ کے بعد 7-5,3-6,7-5 سے شکست دی۔ 29 سالہ کیرولین جنہوں نے اپنے کریئر میں 30 ڈبلیو اے خطابات کے علاوہ 2018ء میں یہاں آسٹریلین اوپن خطاب بھی حاصل کیا تھا وہ اپنا آخری مقابلہ کھیلا ہے۔ آج جس وقت وہ اپنا مقابلہ کھیل رہی تھیں تو انہیں عالمی درجہ بندی میں 78ویں مقام پر فائز حریف کھلاڑی کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی اور وہ نم آنکھوں کے ساتھ میدان سے باہر گئیں۔ کیرولین 2010 اور 2011ء میں عالمی درجہ بندی میں پہلے مقام پر فائز تھی جبکہ 2018 ء میں بھی انہوں نے آسٹریلین اوپن خطاب حاصل کرنے کے بعد پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ سرینا ولیمس کو چینی کھلاڑی وانگ نے 6-4,7-6,7-5 سے شکست دی جبکہ دفاعی چمپئن اوساکا کو کوری گاف نے راست سیٹوں میں 6-3,6-4 سے شکست دی۔