حیدرآباد ۔ یکم مارچ ( پریس نوٹ ) مرد حضرات جو بڑھے ہوئے پروسٹیٹ سے متاثر ہیں ان کیلئے کیر ہاسپٹلس بنجارہ ہلز کی جانب سے کم سے کم جارحانہ علاج کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ ہاسپٹل ہذا تلنگانہ اور آندھراپردیش میں پہلا میڈیکل سنٹر ہے جو بینن پراسٹیٹک ہایئر پلینریا (BPH) کے علاج کیلئے غیر جراحی حل اور یورو لفٹ فراہم کرتاہے ۔ BPH کو عام طور پر پروسٹیٹ کا بڑھ جانا کہا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر اجیت سنگھ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز نے کہا کہ یورو لفٹ سسٹم آسان ، سیدھا سادہ طریقہ کار ہے جو پروسٹیٹ کے بڑھوئے ہوئے ٹشو کو مندمل کرنے چھوٹے امپلانٹس کو استعمال کر کے نکالا جاتا ہے جو کہ یوریتھرال کو بند کردیتا ہے ۔ ڈاکٹر پی ۔ وامشی کرشنا ، ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ یورالوجی کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز نے بتایا کہ یہ ایک غیر جراحی انڈواسکوپک طریقہ ہے جو سرجری کا متبادل ہے اور بہترین نتائج دیتا ہے ۔ اس طریقہ سے مریضوں کو علاج میں شاندار اضافہ ہوا ہے ۔