کیریبین میں امریکی فوج کی ضرورت سے زیادہ تعداد کی روس نے مذمت کی

   

ماسکو، 2 نومبر (یواین آئی) روس نے کیریبین میں انسداد منشیات کی کارروائیوں کے دوران ضرورت سے زیادہ فوجی طاقت کے استعمال پر امریکہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ہفتے کو کہا کہ اس طرح کے اقدامات امریکہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پوزیشن کو کئی ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے تسلیم کیا ہے جن میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ونیزویلا کی قومی خودمختاری کے تحفظ کی کوششوں میں اس کی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم لاطینی امریکہ اور کیریبین خطے کو امن کے علاقہ کے طور پر برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔روسی ترجمان نے کہا کہ صورتحال کو پرسکون کرنے اور موجودہ مسائل کو بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔