حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : کیر ہاسپٹلس ، بنجارہ ہلز پر ایک 90 سالہ شخص کی بیٹنگ ہارٹ بائی پاس سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی ۔ ڈاکٹر پرتیک بھٹناگر ، ڈائرکٹر کارڈئیک سرجری ، کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز نے رائے پور کے اس 90 سالہ مریض پارس رام کی کامیابی کے ساتھ کواڈرپل بائی پاس سرجری کی ۔ یہ سرجری آرٹیرئیل ریواسکولرائزیشن کا استعامل کرتے ہوئے بیٹنگ ہارٹ پر کی گئی ۔ یہ بائی پاس آپریشن اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر دل پر کوئی کاٹ کے بغیر اور دل کو روکے بغیر کیا گیا ۔ ڈاکٹر پرتیک بھٹناگر اور ان کی ٹیم نے گذشتہ ہفتہ یہ آپریشن کرتے ہوئے انہیں ’ Y ‘ گرافٹ کا استعمال کرتے ہوئے 4 بائی پاس گرافٹس دئیے ۔۔