کیر ہاسپٹلس پر اعضاء کے عطیہ دہندگان کے اعزاز میں ’ رئیل ہیروز ‘ تقریب کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز کی جانب سے اعضا عطیہ دہندوں کے افراد خاندان کے اعزاز میں عطیہ دہندوں کو ’ رئیل ہیروز ‘ کا نام دیتے ہوئے ایک گرم جوشانہ تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تقریب کا مقصد اعضا کی عطیہ دہی اور منتقلی کی اس سوچ اور جذبہ کو پروان چڑھاتے ہوئے دیگر کو اس اہم عمل کے لیے راغب کرنا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر جی سورنا لتا ، ہیڈ جیون دھن نے اعضا عطیہ دینے کے سلسلے میں تحریک اور وکالت کرتے ہوئے زندگی بخشنے کے اس مشن میں فعال مدد کرنے کی حمایت کی ۔ ڈاکٹر ٹی وی ایس گوپال ، ہیڈ انیستھیسیالوجی و نمائندہ آرگن ٹرانسپلاٹ پروگرام ٹیم ، کیر ہاسپٹلس نے اس کے مریضوں پر اثر سے متعلق امور پر روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر محمد عبدالنعیم کلینکل ڈائرکٹر و ایچ او ڈی لیور ٹرانسپلانٹ پروگرام ، کیر ہاسپٹلس نے متوفی کے اعضا کے عطیہ سے متعلق روشنی ڈالتے ہوئے خاندانوں کے جذبہ اور رجحان کو تسلیم کیا ۔۔