کیر ہاسپٹل نامپلی پر قلب کی غیر معمولی سرجری سر انجام

   

حیدرآباد۔ کیر ہاسپٹل نامپلی میں ایک 40 سال کے مریض کی غیر معمولی سرجری انجام دی گئی۔ مریض کے قلب میں اسٹنٹس میں انفیکشن ہوگیا تھا۔ 2 ماہ قبل مریض کو قلب پر حملہ کی وجہ سے انجیو پلاسٹی کے ذریعہ اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔ بعد ازاں بخار اور تنفس میں کمی کی شکایت ہوگئی۔ ڈاکٹر راجا شیکھر راؤ، چیف کارڈیو تھوراسک اینڈ ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجن، کیر ہاسپٹلس کے مطابق بہت ہی کم مریضوں میں یہ اسٹنٹ کا انفیکشن ہوتا ہے جو مہلک ہوتا ہے۔ ڈاکٹر جی کے ایس ساستری کی قیادت میں کارڈیولوجسٹس کی ٹیم نے آپریشن انجام دیا اور الٹرا ساؤنڈ کے ذریعہ اسٹنٹ کے حقیقی مقام کا پتہ لگاتے ہوئے بیٹنگ ہارٹ ٹیکنک کے محفوظ استعمال سے اس کو نکال دیا گیا۔ مسٹر سید کامران حسین، ہاسپٹل چیف آپریٹنگ آفیسر، کیر ہاسپٹل نامپلی نے بتایا کہ ہاسپٹل کے مشن سرکشا کے مطابق تمام پروٹوکولس کو اختیار کیا گیا تھا۔ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور آپریشن کے اندرون 10 یوم ڈسچارج دیا جائے گا۔