کیسرا تحصیلدار کے مکان پر اے سی بی کے دھاوے

   

ایک کروڑ 10لاکھ کی رقم ضبط، خصوصی ٹیموں کی تلاشی
حیدرآباد۔ اینٹی کرپشن کے عہدیداروں نے آج رات کیسرا تحصیلدار کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کیسرا منڈل تحصیلدار ناگراجو شکایت گذار سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپئے رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لئے گئے۔ سابق میں اس ایم آر او ناگراجو کو آمدنی سے زائد غیر محسوب اثاثہ جات کے معاملہ میں ملوث پایا گیا تھا اور گذشتہ تین ماہ قبل ہی اس کیس سے وہ آزاد ہوئے تھے۔ اے سی بی کے عہدیدار تحقیقات میں مصروف ہیں۔ خصوصی ٹیم نے آج رات ان کے مکان واقع اے ایس راؤ نگر پر دھاواکیا۔