کیسرا میں خاتون کے گلے سے طلائی چین چھیننے کا واقعہ

   


حیدرآباد : /18 ستمبر (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ کے علاقہ کیسرا میں ایک خاتون کے گلے سے طلائی چین اڑالینے کا واقعہ پیش آیا ۔ رہزن نے خاتون کے گلے سے اس طرح طلائی چین چھینا کہ متاثرہ خاتون نیچے گرپڑی اور زخمی ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ راہ چلتی خاتون کو تنہا دیکھ کر رہزن نے اسے نشانہ بنایا اور طلائی چین چھین کر فرار ہوگیا ۔