کیسرا پولیس حدود میں زیورات کی دکان کو لوٹ لیا گیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) شہرکے مضافاتی علاقہ میں ایک زیورات کی دکان کو لوٹ لیا گیا۔کیسرا پولیس حدود میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد پولیس نے چوکسی اختیار کرلی اور خصوصی ٹیموں نے لٹیروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نقلی بندوق دکھا کر ایک زیورات کی دکان کو لوٹ لیا گیا۔ آج چند افراد ستیہ نارائنا کولونی ناگارم میں واقع زیورات کی دکان پہنچے اور نقلی بندوق دکھاکر زیورات لوٹ لئے۔ اس دوران لٹیروں کو روکنے کی کوشش میں دکان مالک شدید زخمی ہوگیا جس پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا گیا۔ پولیس لوٹے گئے زیورات کی تفصیلات حاصل کررہی ہے اور لٹیروں کو شدت سے تلاش کررہی ہے۔ ع