حیدرآباد : ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کیسم پیٹ میں ایک قتل کی واردات پیش آئی جس میں جائیداد کے تنازعہ کے نتیجہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ وی بھاسکر ساکن کیسم پیٹ کی موروثی جائیداد تھی اور اس جائیداد کو چندرشیکھر ریڈی نامی شخص کو فروخت کردیا تھا لیکن اس سلسلہ میں رمیش کے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا اور کل دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں رمیش نے بھاسکر کے سر پر مسل سے وار کردیا اور اس کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس کیسم پیٹ نے اس سلسلہ میں ایک قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔