حیدرآباد۔/18 مارچ، (این ایس ایس ) پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کیلئے تلنگانہ میں منعقدہ دو سالہ انتخابات میں ٹی آر ایس کے 2 امیدواروں ڈاکٹر کے کیشوراؤ اور کے آر سریش ریڈی کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر ششانک گوئل نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسر و معتمد مقننہ نے اطلاع دی ہے کہ دونوں امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے اور نتائج کا اعلان بھی ہوچکا ہے۔