کیش لیس جوئے کا ریاکٹ بے نقاب رائے درگم علاقہ میں پولیس کا دھاوا، 13 افراد گرفتار

   

حیدرآباد 17 ستمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے کیاش لیس جوے کے ایک بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا جہاں بغیر پیسوں کے کوئن کے ذریعہ جوا کھیلا جارہا تھا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم مادھاپور نے منی کنڈہ کے رائے درگم کے علاقہ میں ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے اصل آرگنائزر 33 سالہ نیرج کمار کے بشمول 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔ نیرج یہ جوا چلارہا تھا۔ اس جوے میں شرکت کے لئے 25 ہزار روپئے ادا کرنے ہوتے ہیں جو مکمل کیاش لیس جوا چلارہا تھا۔ 5 ہزار، ایک ہزار، 500 روپئے، ایک سو اور 25 روپئے کائن کے ذریعہ تبادلہ ہوتا ہے۔ پولیس نے اس ٹھکانے سے 8,600 روپئے نقد رقم اور 90 لاکھ 34 ہزار 569 روپئے بینک میں جمع رقم کو ضبط کرلیا۔ ایس او ٹی مادھاپور نے 19 موبائیل فون، 6 کاریں اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے اس کارروائی میں نیرج کمار کے علاوہ 27 سالہ دروا ساکن مدھیہ پردیش، 38 سالہ راجیش ساکن مانصاحب ٹینک، 36 سالہ رمنا ساکن منی کنڈہ، 31 سالہ ڈی راجہ شیکھر، 46 سالہ ایم پروین کمار ساکن شیوم روڈ، 28 سالہ سائی کرشنا ساکن منی کنڈہ، 30 سالہ جی سنتوش ساکن حیدرگوڑہ، 24 سالہ راہول چوہان ساکن منی کنڈہ، 37 سالہ راگھو ساکن باغ عنبرپیٹ، 25 سالہ علیق ہیرانی ساکن عابڈس، 30 سالہ سی جے کارتک ساکن منی کنڈہ، 34 سالہ سریکانت ساکن مدھورا نگر کو گرفتار کرلیا۔A