کیفے کافی ڈے کے مالک کی موت کے بعد منگلور کے اعلیٰ پولیس عہدیدار ان کا تبادلہ

,

   

منگلور: کیفے کافی ڈے کے بانی و مالک وی جی سدھارتھ کی نعش منگلور کی ندی سے برآمد ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے نئے سٹی پولیس کمشنر کا تبادلہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے سندپی پاٹل پولیس کمشنر تھے اب ان کی جگہ سبرامنی ایشورا راؤ کو پولیس کمشنر کا عہدہ تفویض کیا گیا۔ سبرامنی ایشورا راؤ بنگلور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس انٹلیجنس (ڈی جی پی) بھی ہیں اب ان پر ایک مزید ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے ایک سال میں پولیس کمشنران کا تبادلے یہ تیسری مرتبہ ہے۔ سندیپ پاٹل کو ڈی آئی جی اور جوائنٹ کمشنر پولیس کا عہدہ دیا گیا۔ مسٹر پاٹل کے ساتھ کے ساتھ منگلور کے ڈپٹی کمشنر ہنومانتھو کا بھی تبادلہ کردیاگیا ہے۔ اب وہ داوانگیر ضلع کے ایس پی کے عہدہ پرفائز ہیں۔