حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) پسندیدہ حلیم کے لئے مشہور کیفے 555 کی جانب سے اب دو طرح کی ہائی کوالٹی (معیاری) دم بریانی کو متعارف کیا جارہا ہے۔ ایچ کیو دم ناٹو کوڑی بریانی (اصل دیسی مرغ) اور ایچ کیو دم نلی گوشت بریانی۔ اس بریانی کو مہنگے چاول، ایرانی زعفران، صد فیصد دیسی مرغ اور خالص بکرے کے گوشت اور دیگر مصالحہ جات کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے جس میں کشمیری مرچ، الائچی، کوہیر کی ادرک، دہی اور دیگر اجزاء شامل ہیں۔ کل یہاں کیفے 555 پر اس کے لانچ ایونٹ میں شیف نے ایچ کیو بریانی، دم ناٹو کوڑی بریانی اور ایچ کیو دم نلی گوشت بریانی بنانے کا مظاہرہ کیا ہے۔