حیدرآباد : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ بلڈنگ پرمیشن اپرول اینڈ سیلف سرٹیفکیشن سسٹم (TSbPASS) کیلئے ایک سنگل ونڈو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی کو تاحال سنگل ونڈو منظوری کے تحت 124 درخواستیں اور انسٹینٹ اپرول کے تحت 2,318 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جی ایچ ایم سی کمشنر اس کمیٹی کے چیرمین ہوں گے اور چیف سٹی پلانر ممبر کنوینر ہوں گے۔ اضلاع حیدرآباد رنگاریڈی، میڑچل کے کلکٹرس اور دیگر کو جی ایچ ایم سی کمشنر کی جانب سے اس کمیٹی میں بطور ممبرس نامزد کیا جاسکتا ہے۔ اس کمیٹی کا اجلاس مہینہ میں دو مرتبہ منعقد ہوگا۔ یہ کمیٹی مقررہ وقت میں پرمیشنس اور منظوریوں سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ اس کی نگرانی کرے گی۔ یہ کمیٹی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایتوں اور متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے ان کی یکسوئی کرنے کی بھی نگرانی کرے گی۔