کیلفورنیا میں طوفان کی پیشرفت ہزاروں افراد کا تخلیہ

   

لاس اینجلس۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا کے حکام نے عوام کو زبردست طوفان کی آمد کا انتباہ دیا ہے جس کی وجہ سے ایسے علاقے جو جنگل کی آگ سے متاثر ہوئے ہیں وہاں زبردست کیچڑ پیدا ہوسکتا ہے جو مکانات اور سڑکوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہذا ہزاروں افراد کا کسی بھی وقت تخلیہ کروایا جاسکتا ہے۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایا کہ علاقہ میں کم و بیش 10 سینٹی میٹر بارش متوقع ہے جو وسطی ساحل کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ چہارشنبہ کو تیز ترین بارش کی پیش قیاسی بھی کی گئی ہے۔ اس دوران سانتا باربرا کے کاؤنٹی شیریف کے دفتر سے جاری ایک حکم کے مطابق 3,000 افراد کا متاثرہ علاقوں سے تخلیہ کروایا جائے گا۔ یہ وہ علاقے ہیں جو جنگل کی آگ کے سبب بھی نقصانات کا شکار ہوچکے ہیں۔ نیشنل ویدھر سرویس نے بھی وینچورہ، سانتا باربرا اور لاس اینجلس کاؤنٹیز کو سیلاب کا انتباہ دیا ہے۔