کیلیفورنیا سینیٹ میں ذات پات کے تعصب پر امتناع کا بل منظور

   

نیوریاک: ریاست کیلیفورنیا کے سینیٹ نے ایک بل کو 34-1 کے فرق سے منظوری دیدی جو ریاست میں ذات پات کی اساس پر امتیاز کو غیرقانونی بنادے گا۔ یہ بل سینیٹر عائشہ وہاب نے مارچ میں متعارف کرایا تھا۔ ریاستی اسمبلی بھی یہ بل منظور کرلے اور گورنر گیون نیوسام اسے دستخط کرتے ہوئے قانون بنادیتے ہیں تو کیلیفورنیا مختلف ذاتوں کا تحفظ کرنے والی پہلی ریاست بن جائے گی۔