کیلیفورنیا میں آندھی ، بارش سے معمول کی زندگی متاثر

   

کیلیفورنیا: امریکہ کے مغربی ساحل پر واقع ریاست کیلیفورنیا میں تیز آندھی اور بارشوں کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔کیلیفورنیا میں غیر معمولی سطح کی اچانک بارشوں کے نتیجے میں بعض علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، موسم کی خراب صورتحال کے باعث کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں، عوام کو کچھ مدت تک اپنی گاڑیوں میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔حکام نے بتایا ہے کہ ریاست کے شمال میں واقع سان فرانسسکو میں آندھی کی رفتار 96 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی اور پہاڑی علاقوں میں یہ رفتار 128 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔