کیلیفورنیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

   

واشنگٹن : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یو ایس جی ایس نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریختر پیما پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ یو ایس جی ایس کے اعداد و شمارکے مطابق جمعرات کی سہ پہر مقامی وقت کے مطابق وسطی کیلیفورنیا میں 5.9 کی شدت کے آئے زلزلے کا مرکز نیواڈا کی ریاستی سرحد کے قریب تھا۔