کیلیفورنیا میں زیادہ تر کرفیو برخاست

   

لاس اینجلس ۔ /5 جون (سیاست ڈاٹ کام) کئی دنوں تک پرشور احتجاجوں کے ساتھ کہیں کہیں تشدد اور لوٹ مار کے واقعات کے نتیجہ میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے بعد آخرکار کیلیفورنیا میں زیادہ تر مقامات سے کرفیو برخواست کردیا گیا ہے ۔ لاس اینجلس ، سان فرانسسکو اور دیگر شہروں میں اضطراب آمیز سکون ہے اور اب پرامن مظاہرے ہورہے ہیں ۔