کیلیفورنیا میں سڑک حادثہ ، دو خواتین کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں ایک سڑک حادثہ میں تلنگانہ کی دو خواتین کی موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب 25 سالہ میگھنارانی اور بھاونا 24 سالہ ساکن محبوب آباد ضلع جو اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گئے تھے اور وہاں ایم ایس تکمیل کرنے کے بعد روزگار کی تلاش میں تھے ۔ اتوار کو میگھنا اور بھاونا سمیت آٹھ افراد کیلیفورنیا سے دو کاروں میں ٹور کے لیے روانہ ہوئے ۔ الامبا ہلز روڈ پر ایک موڑ پر میگھنا اور بھاونا جس کار میں سوار تھے کار کھائی میں گر گئی ۔ جس کے نتیجہ میں یہ دونوں خواتین کی موت ہوگئی ۔ کار میں سوار دیگر افراد زخمی ہوگئے جنہیں دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ حادثہ کی تحقیقات مقامی پولیس کررہی ہے ۔ دونوں خواتین کی موت کی اطلاع کے بعد اہل خانہ رنج و غم میں مبتلا ہوگئے ۔ ش