تالاہاسی : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پْرامن ریلی فسادات میں تبدیل ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین نے پولیس کے ہاتھوں پے در پے سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف آکلینڈ میں احتجاجی ریلی نکالی تھی۔ احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے گاڑیوں کو آگ لگادی اور عمارتوں کے شیشے توڑ ڈالے۔ ریلی کے شرکا نے منی سوٹا میں ہلاک ہونے والے 20سالہ سیاہ فام اور شکاگو میں 13سالہ لڑکے کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھارکھی تھیں۔ مختلف مقامات پر پولیس کے جھڑپیں بھی ہوئیں، جن میں ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔
