کیلیفورنیا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ ہلاک

   

لاس اینجلس،8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا کے اپ لینڈشہر میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر ایک مکان پر گر گیا جس سے ایک پائلٹ کی موت ہو گئی ۔ سان برنارڈینو کاؤنٹی فائر بریگیڈ نے بتایا کہ جمعرات کے روز طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کے فورا بعد فائر بریگیڈ اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور طیارہ میں اکیلے سوار پائلٹ کو آئی شدید چوٹوں کی تصدیق کی ۔