کیلیفورنیا میں طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ،2ہلاک

   

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ کمرشل عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ کمرشل عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک اور 18 خمی ہو گئے ۔حادثہ لاس اینجلس سے 25 میل جنوب مشرق میں فلرٹن میونسپل ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مہلوکین طیارہ میں موجود تھے یا اس عمارت میں کام کر رہے تھے جہاں طیارہ گرا ۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثہ کا شکار طیارہ ایک چھوٹا، چار نشستوں والا وینز آر وی10 ماڈل تھا جبکہ حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔ حالیہ دنوں میں طیارے گرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور گزشتہ چند دنوں میں آزر بائیجان اور جنوبی کوریا کے مسافر طیار گر کر تباہ ہونے جیسے بڑے حادثات ہوئے جن میں جملہ200سے زائد لوگوں کی ہلاکت ہوئی۔