کیلیفورنیا میں فائرنگ،3ہلاک،4زخمی

   

واشنگٹن6جنوری(سیاست ڈاٹ کام )امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس کے قریب ٹورینس کے علاقے گیبل ہاؤس بولنگ ایلے میں جھگڑے کے بعد پیش آیا۔ فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 4زخمی ہوئے جن میں سے دو کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس فائرنگ میں ملوث ملزم کو تلاش کررہی ہے ۔