کیلیفورنیا میں فائرنگ بچہ سمیت 4 افراد ہلاک

   

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے میں بچہ سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ کیلیفورنیا کے علاقے اورنج کی آفس بلڈنگ میں پیش آیا جس میں مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لئے لیا گیا ہے۔ واقعے کے بعدصورتحال قابومیں ہے ،عوام کیلئے کوئی خطرہ نہیں جبکہ فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوا ہے۔ گذشتہ ماہ بھی امریکہ میں فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے تھے، 22مارچ کوبولڈرمیں فائرنگ واقعے میں 10افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس سیایک ہفتہ قبل اٹلانٹامیں 6خواتین سمیت 8افراد ہلاک ہوئے تھے۔