کیلیفورنیا میں میسورو کے طالب علم کو گولی ماردی گئی

   

میسورو 30 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے شہر میسورو سے تعلق رکھنے والے ایک 25 سالہ طالب علم ابھیشیک سدیش بھٹ کو امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میںنامعلوم افراد نے گولی ماردی ۔ بھٹ کی نعش ایک ہوٹل کے کمرہ کے سامنے پائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ ابھیشیک بھٹ کمپیوٹر سائینس میںکیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی سے ماسٹرس کر رہا تھا اور ایک ہوٹل میں پارٹ ٹائم ملازمت بھی اختیار کی ہوئی تھی ۔