واشنگٹن: کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے بعد گورنر گیون نیوسم نے ریاست دوبارہ کھولنے کے منصوبے ملتوی کر دیے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ وہ ریسٹورنٹس، شراب خانوں، کیسینوز، تھیٹرز اور چڑیا گھروں کو بند کرنے کے احکامات دے رہے ہیں۔گورنر نے یہ بھی کہا کہ وہ وبا سے زیادہ متاثرہ کم از کم 30 کاؤنٹیز میں فٹنس مراکز، عبادت گاہوں، کم اہم دفاتر، بال کاٹنے کی دکانوں اور شاپنگ مالز کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ ان کاؤنٹیز میں ریاست کی 80 فیصد ایبادی رہتی ہے۔
کیلیفورنیا میں یومیہ اوسطاً 8 ہزار کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جو ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں دگنا سے بھی زیادہ ہے۔ اب تک ریاست میں 3 لاکھ 30 ہزار مریض سامنے آچکے ہیں جو نیویارک کے بعد ملک میں دوسری بڑی تعداد ہے جب کہ 7 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔
