کیلیفورنیا میں کشتی میں آگ ، تین ہندوستانی ہلاک

   

Ferty9 Clinic

لاس اینجلس ۔7ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں مقیم ایک ہندوستانی جوڑا اور ایک ہندو نژاد امریکی سائنسداں اُس وقت ہلاک ہوگئے جب غوطہ خوروں سے بھری ایک کشتی میں دم گھونٹے کے سبب فوت ہوگئے ۔ یہ کشتی اچانک آگ بھڑک اُٹھنے کے بعد کیلی فورنیا کے ساحل کے قریب ڈوب گئی ۔ ذرائع نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 75 فٹ بلند چارٹر کشتی اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئی جب پیر کو اس میں سوار اکثر مسافر محو خواب تھے کہ چانک آگ بھڑک اُٹھی تھی جس کے نتیجہ میں 34 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں عملہ کا ایک رکن اور تین ہندوستانی بھی شامل تھے ۔ پانچ ارکان عملہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ ہندوستانی جوڑا کوشبھ نرمل اور سنجیودیو پجاری کنکٹی کٹ کے ساکن تھے ۔ ان کی شادی ڈھائی سال قبل ہوئی تھی ۔