کیلیفورنیا میں گرم موسم میں لوگ باہر نکل گئے

   

لاس اینجلس 26 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کیلیفورنیا میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد وہاں ساحل سمندر ‘ گولف کورس اور کھلے میدانوں میں عوام کا ہجوم امڈ آیا جس کے پیش نظر ایک بڑے ساحلی پارک کو بند کردیا گیا ۔ حکام نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ تفریح اور پیراکی سے گریز کریں کیونکہ اس سے کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کے اندیشے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ساکرامینٹو سے سان ڈیگو تک درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ریاست میں لاک ڈاون کی وجہ سے بیشتر تفریحی سرگرمیاں بند ہیں تاہم گرمی کی شدت کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔ حکام کو اندیشے ہیں کہ ایسے وقت میں سماجی فاصلے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہوسکتا ہے ۔