کیلیفورنیا میں 5.5 شدت کا زلزلہ

   

Ferty9 Clinic

اسکوشیا (امریکہ) 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ارضیاتی سروے کے بموجب ریختر پیمانہ پر 5.5 شدت کا زلزلہ شمالی کیلیفورنیا میں بحرالکاہل سے متصل ساحل کے قریب محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا جھٹکہ 8 بجکر 53 منٹ شب محسوس کیا گیا۔ ایک ایسے مقام پر جو اسکوشیا کے جنوب مغرب میں 17.3 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں کی آبادی صرف 850 افراد پر مشتمل ہے۔ زلزلہ کا مبدا 5.6 میل کی گہرائی میں تھا۔ اخباری اطلاعات کے بموجب یہ علاقہ زلزلے کے اعتبار سے مخدوش ہے۔ تباہی کی تفصیلات ہنوز حاصل نہ ہوئیں۔