کیلیفورنیا کے ساحلی علاقہ میں آتشزدگی ،20 مکانات خاکستر

   

سکرامنٹو: امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے میں لگنے والی آگ نے 20 مکانات کو خاکستر کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق خشک اور تیز ہوا کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 200ایکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے پیش نظرشہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ،جب کہ ریسکیو حکام کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔