کیلیفورنیا کے ہر شہری کو گھر میں رہنے گورنر کی ہدایت

   

لاس اینجلس ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کوروناوائرس کی وجہ سے جہاں بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے وہیں لاس اینجلس میں جمعرات کے روز تمام شہریوں کو اپنے اپنے مکانات میںرہنے کی ہدایت کی گئی۔ کیلیفورنیا کو امریکہ کی گنجان آبادی والی ریاست مانا جاتا ہے۔ لاس اینجلس کے گورنر گوین نیوسم نے بتایا کہ جمعرات کی شب سے حکمنامہ پر عمل آوری ہوگی جسے کوروناوائرس سے نمٹنے امریکہ کا اب تک سب سے منفرد اور ڈرامائی قدم تصور کیا جارہا ہے۔ گورنر نے کہا کہ عوام کو کب تک اپنے اپنے مکانات میں رہنا ہوگا اس کی کوئی مدت مقرر نہیں ہوئی ہے کیونکہ کوروناوائرس وباء اس وقت شدت اختیار کرچکا ہے۔ یاد رہیکہ کیلیفورنیا کی آبادی 31 ملین نفوس پر مشتمل ہے اور اب تک یہ امریکہ کی کوروناوائرس سے بدترین طور پر متاثر ہونے والی ریاست ہے جہاں اب تک 18 افراد فوت ہوئے ہیں۔